اس اجلاس میں مشترکہ مفادات کے متعدد امور کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں سعودی اور سوڈانی تعلقات کو اور ان کی ترقی کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر برائے امور خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت انجینئر عبد الرحمٰن الفضلی اور سوڈان کی طرف سے کابینہ کے امور کے وزیر خالد عمر یوسف، وزیر برائے امور خارجہ مریم الصادق المہدی اور وزیر خزانہ جبریل ابراہیم محمد حاضر تھے۔
دوسری جانب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ملائیشین وزیر اعظم محی الدین یاسین کے ساتھ ریاض میں ملاقات کی ہے جہاں دونوں ممالک کے مابین کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کے لئے دستخط کیے گئے ہیں تاکہ اعلی سطح پر افہام وتفہیم کو حاصل کیا جاسکے اور اپنے مشترکہ مفادات کی خدمت کے لئے تعاون کے پہلوؤں کو بڑھایا جاسکے۔(۔۔۔)
بدھ 27 رجب 1442 ہجرى – 10 مارچ 2021ء شماره نمبر [15443]