سرحد پار سے ہونے والے حوثیوں کے جرائم کی وسیع پیمانہ پر بین الاقوامی مذمت

العرادہ کو گزشتہ روز مارب ڈیم کے قریب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترک المالکی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)

TT

گزشتہ روز یمن میں حوثی ملیشیاؤں کے جرائم کے خلاف بین الاقوامی مذمت میں وسعت ہوئی ہے اور اسی طرح ان حملوں کی بھی مذمت شروع ہو گئی ہے جو انھوں نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونوں کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں شہریوں اور سویلین اشیاء کے خلاف شروع کیے ہیں۔

ایک بیان میں ہسپانوی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاروائیوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور علاقائی سلامتی کو بھی ان سے خطرہ لاحق ہے اور اسی طرح انسانی حقوق کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہونے اور فوری طور پر جنگ بند کئے جانے پر زور دیا ہے۔

اسی طرح فرانس نے بھی حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں اور ڈرونوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور خطرناک حد کشیدگی قرار دیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 27 رجب 1442 ہجرى – 10 مارچ 2021ء شماره نمبر [15443]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]