ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے آسٹرازینیکا کا دفاع کیا ہے

آسٹرازینیکا ویکسین جسے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کیا ہے (اے ایف پی)
آسٹرازینیکا ویکسین جسے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے تیار کیا ہے (اے ایف پی)
TT

کل عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف آسٹرازینیکا ویکسین کا دفاع کیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے استعمال سے باز آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ فیصلہ کچھ ممالک کی طرف سے اس ویکسین کی تقسیم کو معطل کرنے کے بعد کیا گیا ہے اور ان کہ کہنا ہے کہ یہ خون جمنے کا سبب بن سکتا ہے۔

تنظیم نے وضاحت کی ہے کہ ویکسین سے متعلق اس کی ایڈوائزری کمیٹی آسٹرازینیکا ویکسین اور خون کے جمنے کے مابین معقول ربط کی کمی کے بارے میں موصولہ اعداد وشمار کی حفاظت کی جانچ کررہی ہے اور ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیریس نے کل جنیوا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹرازینیکا ویکسین دیگر تمام ویکسینوں کی طرح بہترین ویکسین ہے اور اسی طرح اس کے استعمال کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

برطانیہ میں معروف یونیورسٹی آکسفورڈ کے تعاون سے یہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی آسٹرازینیکا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی ویکسین محفوظ ہے اور اس بات کے سلسلہ میں میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے کہ اس سے خون کے جمنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 30 رجب 1442 ہجرى – 13 مارچ 2021ء شماره نمبر [15446]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]