امریکہ نے مشرقی شام میں اپنے اتحادیوں کو کھلی موجودگی کا دلایا یقین

امریکہ نے مشرقی شام میں اپنے اتحادیوں کو کھلی موجودگی کا دلایا یقین
TT

امریکہ نے مشرقی شام میں اپنے اتحادیوں کو کھلی موجودگی کا دلایا یقین

امریکہ نے مشرقی شام میں اپنے اتحادیوں کو کھلی موجودگی کا دلایا یقین
امریکہ نے داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد میں شامل اپنے اتحادیوں کو شمال مشرقی شام میں اپنی فوجی قوتوں کو کھلی مدت رکھنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس مہینے کی 30 تاریخ کو اتحادی وزرائے خارجہ کی ایک کانفرنس کا مطالبہ کیا ہے اور دوسری طرف انہوں نے اسی دن منعقدہ برسلز کانفرنس میں شریک ہونے سے معذرت کرلی ہے اور یاد رہے کہ برسلز کانفرنس شام میں سیاسی عمل کی حمایت کرنے اور انسانی امداد کی مالی اعانت کرنے کے سلسلہ میں ہو رہی ہے۔

سفارت کاروں نے امریکی وزیر کے موقف کو شام میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی ترجیحات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ داعش کی مکمل شکست، قرارداد 2254 پر عمل درآمد کرنے اور مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطی کے ذمہ دار بریٹ مگورک کی نگرانی میں شام کے اندر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کررہی ہے اور اسی طرح وہ ممالک کی طرف سے "کورونا" کا مقابلہ کرنے اور انسانی صورتحال پر پابندیوں کے اثرات کا جائزہ لینے والے اداروں کا قیام کرنا چاہتی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 30 رجب 1442 ہجرى – 13 مارچ 2021ء شماره نمبر [15446]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]