کورونا کی وجہ سے اردن کے تیسرے وزیر ہوئے معزول

کورونا کی وجہ سے اردن کے تیسرے وزیر ہوئے معزول

اتوار, 14 March, 2021 - 12:00
گزشتہ روز عمان کے مغرب میں سلط اسپتال میں ایک کورونا مریض کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز اردن کے وزیر اعظم بشر الخصاونہ نے وزیر صحت نذیر عبیدات کی برطرفی کا اعلان کیا ہے اور یہ ان کی حکومت میں تیسرے وزیر ہوئے جن کو دو ہفتوں کے دوران برخاست کردیا گیا ہے اور اسی طرح الخصاونہ نے سلط گورنمنٹ اسپتال کے ڈائریکٹر کی خدمات بھی انجام دی ہے اور بلقاء ہیلتھ کے ڈائریکٹر کو بھی کام سے اس وقت معطل کردیا گیا جب تحقیقات کے نتائج سے معلوم ہوا کہ "کورونا" وائرس سے متاثرہ سات افراد کی موت مرکزی ٹینکوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

الخصاونہ نے گزشتہ شام ایک پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اس حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہے اور انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزرا کی کونسل نے ریاست کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی صح کی حمایت کے لئے صحیح کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے اور انہوں نے اس شہریوں کی موت کا سبب بننے والی ناکامی کو شرمناک قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس کوتاہی کا جواز نہیں پیش کیا جاسکتا ہے۔(۔۔۔)


اتوار 01 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 14 مارچ 2021ء شماره نمبر [15447]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا