امریکہ نہضہ ڈیم تنازعہ کو حل کرنے کے لئے تیار ہے

نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
TT

امریکہ نہضہ ڈیم تنازعہ کو حل کرنے کے لئے تیار ہے

نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
نہضہ ڈیم کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اس نہضہ ڈیم کے بارے میں مصر - سوڈان - ایتھوپیا کے تنازعہ سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کر رہی ہے جسے ادیس ابابا نے دریائے نیل پر تعمیر کیا ہے اور اسی طرح وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے ٹگرائی ​​خطے میں ایتھوپیا کی کوششوں کو نسلی کشی کے طور پر بیان کرنے کے بعد اس کے ترقیاتی پروگراموں کے سلسلہ میں سیکیورٹی امداد بھی روک دی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ امریکہ ایک طرف مصر اور سوڈان اور دوسری طرف ایتھوپیا کے مابین تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک معاہدہ تک پہنچنے میں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے اپنے کردار کا جائزہ لے رہا ہے اور انہوں نے کہا کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئے مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کی مشترکہ اور تعمیری کوششوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

ٹگرائی ​​خطے کی صورتحال کے سلسلہ میں وزارت خارجہ کے ترجمان پرائس نے پرسو روز ایتھوپیا میں صحت اور خوراک کی حفاظت سے متعلق امداد کو دوبارہ شروع کرنے اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر امدادی پروگراموں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 01 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 14 مارچ 2021ء شماره نمبر [15447]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]