ابو الغیط نے لیبیا کی نئی حکومت کے بحران کو حل کرنے کے لئے سیالہ کے ساتھ کی گفتگو

ابو الغیط کو گزشتہ روز قاہرہ میں محمد الطاهر سیالہ کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)

TT

گزشتہ روز لیبیا کی نئی ایگزیکٹو حکومت نے مقررہ وقت پر نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے اپنا پہلا مجازی اجلاس منعقد کیا ہے اور یہ اجلاس جنیوا کے سیاسی معاہدے کے ذریعہ طے شدہ تاریخ میں ایوان نمائندگان کی طرف سے اعتماد حاصل کرنے کے لئے اپنے پروگرام کو پیش کرنے کی تیاری کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔

ایوان صدر کونسل کے نئے صدر محمد المنفی نے جنھوں نے اپنے پہلے نائب صدر عبد اللہ حسین اللافی، موسیٰ الکونی اور وزیر اعظم عبد الحمید دبیبہ کی موجودگی میں اس کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کے ممبروں اور لیبیا کے نیشنل ڈائیلاگ فورم کے ساتھ مشاورت کے دائرہ کو وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 28 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 10 فروری 2021ء شماره نمبر [15415]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]