سرکاری ایجنسی "صبا" نے اطلاع دی ہے کہ صدر ہادی نے ریاض میں یمن کے اندر اقوام متحدہ کے رہائشی کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گریزلی سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قانونی حکومت قائم کردہ حوالوں کی بنیاد پر ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کے سلسلہ میں خواہش مند ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام ایرانی تجربہ کو مسلط کرنے کے لئے ملیشیا کے ذریعہ ہتھیار کی زور پر کی جانے والی حکمرانی کا انکار کیا ہے۔
ہادی کے بیانات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ذریعہ یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس سے فون پر بات چیت کے گھنٹوں بعد آیا ہے جس میں انہوں نے یمن کی بگڑتی صورتحال خصوصا انسانی صورتحال کے نتائج کے بارے میں اپنے ملک کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]