سنیورہ، میقاتی اور سلام نے عون پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا لگایا الزامhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2882261/%D8%B3%D9%86%DB%8C%D9%88%D8%B1%DB%81%D8%8C-%D9%85%DB%8C%D9%82%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%B9%D9%88%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%88%D8%B1%D8%B2%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%84%DA%AF%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
سنیورہ، میقاتی اور سلام نے عون پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا لگایا الزام
صدر اور حریری کے درمیان پچھلی ملاقات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
بیروت: کارولین عاکوم
TT
TT
سنیورہ، میقاتی اور سلام نے عون پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا لگایا الزام
صدر اور حریری کے درمیان پچھلی ملاقات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)
لبنان کے سابقہ وزرائے اعظم نجیب میقاتی فواد سنیورہ اور تمام سلام نے صدر مائکل عون پر آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور ایک بیان میں انھوں نے اس اسلوب کے سلسلہ میں اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے جو عون نے اپنے ٹیلیویژن کے ذریعہ نامزد وزیر اعظم سعد حریری کے ساتھ مخاطب ہوتے ہوئے استعمال کیا ہے۔
اسی طرح انہوں نے حکومت کی تشکیل کے بارے میں آئین میں صدر جمہوریہ کے طے شدہ اختیارات کو بھی یاد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے حکومت تشکیل دینے کا فرمان جاری کریں گے اور اس میں تشکیل لفظ کے بجائے اصدار کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک ایسی حکومت بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے جس میں لبنانیوں کا اعتماد حاصل ہو اور مکمل زوال کی حالت سے ایک اچھی حالت کی طرف منتقل ہو سکیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]