میانمار میں ڈاکٹر اور نرس مظاہرین میں ہوئے شریک

گزشتہ روز منڈلائی میں ایک مظاہرے کے دوران مظاہرین کو آنسو گولے سے پناہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز منڈلائی میں ایک مظاہرے کے دوران مظاہرین کو آنسو گولے سے پناہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق سفید قمیض پہنے ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے حامی مظاہرین نے میانمار میں دن رات مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ حکمران فوجی گروپ کے ذریعہ ہونے والے اس خونی جبر کے لئے ایک نیا چیلنج ہے جس نتیجہ میں فروری میں ہونے والے انقلاب کے بعد سے 250 افراد فربان ہوئے ہیں۔

منڈلائی (مرکز) میں طلوع فجر سے عین قبل جمع ہوئے مظاہرین نے "ہمارے مستقبل کو بچائیں" اور "ہمارے رہنما کو بچائیں" جیسے لکھے ہوئے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں آنگ سان سوچی کی طرف اشارہ تھا جنھیں 49 دن سے فوج نے ایک خفیہ مقام پر رکھا ہوا ہے اور سنیچر سے اتوار کی درمیانی شب کے دوران ملک کے دور شمال اور مرکز میں دیگر اجتماعات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے اور یہ سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ ہونے والے خونی جبر کو ناکام بنانے کی کوشش میں کیا گیا ہے اور مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے موم بتیاں روشن کیا ہے۔

فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹر، اساتذہ، بینک اور ریلوے کے ملازمین چھ ہفتوں سے ہڑتال پر ہیں اور انہوں نے ان پورے معاشی شعبوں کو مفلوج کررکھا ہے جو بغاوت سے پہلے ہی کمزور تھے۔(۔۔۔)

پیر 09 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 22 مارچ 2021ء شماره نمبر [15455]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]