کل فرانس نے حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی تجویز کا مثبت جواب دے تاکہ بحران کا خاتمہ ہو اور یمنی عوام کے دکھوں کو ختم کیا جاسکے۔
روسی وزارت خارجہ نے بھی مملکت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور متضاد فریقوں سے اس کا بغور مطالعہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ماسکو نے جمہوریہ یمن میں دیرینہ مسلح تصادم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جاپان نے بھی ایک سیاسی حل کے لئے اس اقدام اور بات چیت کے ابتدائی آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 11 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 24 مارچ 2021ء شماره نمبر [15457]