واشنگٹن کو نشانہ بنانے کے ایرانی منصوبوں کے بارے میں معلومات سے امریکہ پریشان

"فورٹ میک نیئر" کے اڈے کے قریب آبی گزرگاہ کے وسط میں ایک کشتی کے ساتھ ساتھ وسطی واشنگٹن میں کیپٹل بلڈنگ کے اوپری حصے کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
"فورٹ میک نیئر" کے اڈے کے قریب آبی گزرگاہ کے وسط میں ایک کشتی کے ساتھ ساتھ وسطی واشنگٹن میں کیپٹل بلڈنگ کے اوپری حصے کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
TT

امریکی سینیٹ کے ایک ممتاز ممبر نے ان انٹلیجنس معلومات کے سلسلہ میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں جنوری کے ماہ میں ان ایرانی پیغامات کو روکنے کی بات کی گئی ہے جن میں ایرانی رہنما قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں واشنگٹن ڈی سی میں "فورٹ میک نیئر" فوجی اڈے پر حملوں کی تیاری شامل ہے۔

کونسل کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں اعلی ریپبلکن جم ریچ نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اطلاعات اس بات کی دلیل ہیں کہ جوہری معاہدے کے سلسلہ میں تہران کے ساتھ صدر جو بائڈن کی انتظامیہ کے ذریعہ کسی بھی مذاکرات کو دہشت گردی کے لئے تہران کی حمایتی فائل سے جوڑنا ضروری ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ انتظامیہ پر ایران پر سخت ترین شروط طے کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔

ریش نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے یہ خبریں سنی ہیں کہ ایرانی امریکی دارالحکومت میں عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 11 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 24 مارچ 2021ء شماره نمبر [15457]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]