اسلامی تحریک کے ساتھ اتحاد کے سلسلہ میں نتن یاہو کے کیمپ کے اندر ایک کشمکشhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2898901/%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%DA%A9%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D9%85%D9%BE-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%D8%B4%D9%85%DA%A9%D8%B4
اسلامی تحریک کے ساتھ اتحاد کے سلسلہ میں نتن یاہو کے کیمپ کے اندر ایک کشمکش
تل ابیب میں انتخابی پوسٹر میں سنٹر پارٹی کے سربراہ کحول لفنان اور نیتن یاہو کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سربراہی میں لیکوڈ پارٹی کے ان متعدد عہدیداروں نے جن میں قیادت کے قریب لوگ بھی ہیں انہوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج واضح ہونے کے بعد سے بغاوت کے آثار نظر آرہے ہیں اور اس بات کا بھی اشارہ ملا ہے کہ رکن پارلیمنٹ منصور عباس کی سربراہی میں اسلامی تحریک کی متحدہ عرب فہرست اگلے وزیر اعظم کی شناخت کے تعین کے سلسلہ میں فیصلہ ساز ہوسکتی ہے۔
منگل کے روز ہونے والے انتخابات کے جزوی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ لیکوڈ پارٹی نے 120 نشستوں والی کنیسیٹ میں اکثریت حاصل نہیں کی ہے اور اس سے اس بات کا امکان ہے کہ اس پارٹی کے رہنما نیتن یاہو متحدہ عرب کی فہرست کے ساتھ کسی طرح کا اتحاد کرنا چاہیں گے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]