سیسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر مزید کہا ہے کہ میں نے اس تکلیف دہ واقعہ کو قریب سے دیکھا ہے اور وزارت صدارت اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ حادثے کی جگہ پر موجود رہیں اور مستقل فالو اپ جاری رکھیں اور مجھے اس وقت کی صورتحال سے متعلق تمام پیشرفت اور اطلاعات سے آگاہ کریں۔
دونوں ٹرینوں کے ٹکرانے کے حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ مصری ریلوے اتھارٹی نے حادثے کے فورا بعد اپنے پہلے تبصرے میں کچھ گاڑیوں میں نامعلوم افراد (خطرہ) یا (ہنگامی بریک) کھولنے کی بات کی ہے ، جس کی وجہ سے ایک ٹرین رک گئی اور دوسری پیچھے سے اس سے ٹکرا گئی۔(۔۔۔)
ہفتہ 14 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 27 مارچ 2021ء شماره نمبر [15460]