محمد بن سلمان نے زمین اور فطرت کے تحفظ کے لئے دو اقدامات کا کیا اعلان

خادم حرمین شریفین کی سربراہی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کو ویڈیو کال کے ذریعہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈبلیو اے ایس)
خادم حرمین شریفین کی سربراہی میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کو ویڈیو کال کے ذریعہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ڈبلیو اے ایس)
TT

سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ ا محمد بن سلمان نے کل "گرین سعودی عرب" اور "گرین مشرق وسطی" نامی دو اقدامات کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ دونوں اقدامات زمین کی حفاظت میں ملک اور خطے کی توجہ پر روشنی ڈالنے والے ہیں اور ان سے مکمل واضح اور آگے بڑھنے کے سلسلہ میں ایک روڈ میپ کا ظہور ہوگا اور وہ عالمی اہداف کے حصول میں نمایاں کردار بھی ادا کرنے والے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ڈبلیو اے ایس) نے ولی عہد شہزادہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "گرین سعودی" اقدام پودوں کے احاطہ کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے، آلودگی اور زمین کی ہراس کو کم کرنے اور سمندری حیات کے تحفظ کے لئے کام کرے گا اور اس میں آگے بڑھنے کے متعدد اقدامات شامل ہوں گے جن میں خاص طور پر آئندہ دہائیوں کے دوران سعودی عرب کے اندر 10 بلین درختوں کی شجرکاری ہوگی اور اس طرح زمینوں اور فطری موائل کو کم کرنے کے سلسلہ میں عالمی اقدام کے اہداف کو حاصل کرنے میں ہمارے ملک کی شراکت 4٪ سے زیادہ ہوگی اور عالمی سطح پر ایک کھرب درخت لگانے کے سلسلہ میں ایک فیصد کی شراکت ہماری ہوگی۔(۔۔۔)

اتوار 15 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 28 مارچ 2021ء شماره نمبر [15461]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]