حوثیوں نے آخری یہودی خاندان کو ملک بدر کردیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2900336/%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%86%DB%92-%D8%A2%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%DB%8C%DB%81%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%AE%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%84%DA%A9-%D8%A8%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
حوثی بغاوت کے قبضے سے قبل صنعاء میں ایک یہودی خاندان کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
کچھ دن پہلے ہی حوثیوں نے یمن میں یہودی برادری کا وجود ختم کرکے آخری تین خاندانوں کو ملک سے جلاوطن کردیا ہے اور کنبہ کے ممبروں کی کل تعداد 13 ہے جن میں مرد اور خواتین بھی ہیں اور ان ذرائع کے مطابق جنھوں نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل کے علاوہ کسی دوسرے متبادل وطن کی تلاش میں ہیں۔
گزشتہ ہفتہ یمن میں یہودی برادری کی اس تاریخ کا فیصلہ کن تھا جو ہزاروں سال تک محیط ہے کیونکہ اس سے پہلے حوثیوں نے انہیں ہراساں کیا اور پھر انہیں صعدہ گورنریٹ سے نکالا اور پھر انہیں عمران گورنریٹ سے بھی نکالا اور پھر ان کا صنعا کے ایک گاؤں تک پیچھا کرتے رہے یہاں تک کہ انہیں تین مرحلوں میں یمن سے باہر کر دیا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]