ہادی نے حوثیوں سے ملاقات کے اگلے ہی دن اقوام متحدہ کے سفیروں سے کی ملاقات

ریاض: عبد الہادی حبتور - عدن: علی ربیع
ریاض: عبد الہادی حبتور - عدن: علی ربیع
TT

ہادی نے حوثیوں سے ملاقات کے اگلے ہی دن اقوام متحدہ کے سفیروں سے کی ملاقات

ریاض: عبد الہادی حبتور - عدن: علی ربیع
ریاض: عبد الہادی حبتور - عدن: علی ربیع
مسقط میں حوثیوں کے ساتھ ہونے والے رابطے کے اگلے ہی دن اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس اور امریکی ٹم لینڈرنگ نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے ملاقات کی ہے جنہوں نے دونوں سفیروں کے ساتھ الگ الگ ملاقات میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ انھوں نے اپنے ملک میں ایرانی منصوبے کو دوبارہ پیش کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حوثیوں کی سنجیدگی کے بارے میں قانونی حکومت کی طرف سے اٹھنے والے شکوک وشبہات کے باوجود سفارتی ذرائع نے مثبت اشاروں کی بات کی ہے جسے اس گروپ کے رہنماؤں نے سعودی امن اقدام اور یمنی بحران کے خاتمے کی طرف ظاہر کیا ہے کیونکہ ذرائع نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ عوامی طور پر وہ جو اعلان کرتے ہیں وہ نجی گفتگو میں جو ہورہا ہوتا ہے اس سے مختلف ہے۔(۔۔۔)

پیر 16 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 29 مارچ 2021ء شماره نمبر [15462]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]