"فتح" اور "حماس" الگ الگ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2900396/%D9%81%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AD%D9%85%D8%A7%D8%B3-%D8%A7%D9%84%DA%AF-%D8%A7%D9%84%DA%AF-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D8%B5%DB%81-%D9%84%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%8C%DA%BA
"فتح" اور "حماس" الگ الگ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں
پرانے بیت المقدس میں لاطینی چرچ کے جشن کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
"فتح" اور "حماس" الگ الگ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں
پرانے بیت المقدس میں لاطینی چرچ کے جشن کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
گزشتہ روز فلسطین کے صدر محمود عباس کی زیر صدارت "فتح" تحریک کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اس تحریک کی مکمل فہرست کی منظوری دی گئی ہے جو آئندہ مئی میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں حصہ لینے والی ہے جبکہ "حماس" نے بھی اپنی فہرست کے انتخاب کو مکمل کرلیا ہے جس سے دونوں تحریکوں کے مابین مضبوط مسابقت کی تاکید ہو رہی ہے اور اس سے قبل یہ افواہیں پھیلائی گئیں کہ وہ مشترکہ فہرست کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
"فتح" تحریک کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر عباس ذکی نے کہا ہے کہ تحریک منگل کو مرکزی انتخابی کمیٹی کے ساتھ اپنی انتخابی فہرست کو باضابطہ طور پر رجسٹر کرے گی ار انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس فہرست میں آزاد امیدوار، کاروباری اور قانونی افراد شامل ہیں اور اس میں موجودہ اور سابق عہدیداروں، موجودہ اور آزاد شدہ قیدیوں، بلدیات کے ممبروں اور اس تحریک کے اندر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اپنے آپ کو امیدوار بنایا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]