منگل کو ویانا میں واشنگٹن اور تہران بالواسطہ مذاکرات کریں گے

منگل کو ویانا میں واشنگٹن اور تہران بالواسطہ مذاکرات کریں گے
TT

منگل کو ویانا میں واشنگٹن اور تہران بالواسطہ مذاکرات کریں گے

منگل کو ویانا میں واشنگٹن اور تہران بالواسطہ مذاکرات کریں گے
پہلی بار یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزپ بوریل اور اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور اینریکو مورا کی کاوشوں کو گزشتہ روز معاہدہ کی ایک مشترکہ کمیٹی کے مجازی اجلاس میں ایرانی جوہری بحران کے سلسلہ میں کامیابی ملی ہے اور یاد رہے کہ اس اجلاس میں جوہری معاہدہ پر دستخط کرنے والے پانچ ممالک کے نمائندوں کی شرکت ہوئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کل میٹنگ میں شریک فریقین نے ویانا میں اگلے منگل کے دن ایک اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ متعلقہ ماہر گروپوں کی میٹنگوں کے ذریعہ امریکی پابندیوں کو ختم کرنے کی کاروائیوں اور جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت مکمل طور پر ہو سکے۔

اسی سلسلہ میں امریکہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ ویانا اجلاس میں حصہ لے گا اور تہران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 21 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 03 اپریل 2021ء شماره نمبر [15467]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]