عرفات کی تحریری دستاویز میں اسرائیلی فوجیوں کی تدفین کی جگہ کی وضاحت کی گئی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2900696/%D8%B9%D8%B1%D9%81%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B2-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AF%D9%81%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%DA%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%B6%D8%A7%D8%AD%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C-%DB%81%DB%92
عرفات کی تحریری دستاویز میں اسرائیلی فوجیوں کی تدفین کی جگہ کی وضاحت کی گئی ہے
اسرائیل عرفات کی تحریری دستاویز کے بارے میں بات کر رہا ہے
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
عرفات کی تحریری دستاویز میں اسرائیلی فوجیوں کی تدفین کی جگہ کی وضاحت کی گئی ہے
اسرائیل عرفات کی تحریری دستاویز کے بارے میں بات کر رہا ہے
سابقہ اسرائیلی وزیر سلامتی ، یمنا پارٹی کی سربراہ نفتالی بینیٹ نے عربی میں لکھی گئی ایک دستاویز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ مرحوم فلسطینی صدر یاسر عرفات کی تحریر میں ہے اور اس میں ہلاک ہونے والے ان تین اسرائیلی فوجیوں کی تدفین کی حالت اور جگہ کی وضاحت کی گئی ہے جو شامی فوج کے ساتھ لبنانی علاقہ میں "سلطان یعقوب" کی جنگ میں سنہ 1982 میں لبنان پر پہلی اسرائیلی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
تل ابیب میں عبرانی نیوز سائٹ واللا نے بتایا ہے کہ اس دستاویز میں شام کے دارالحکومت کے قریب واقع یرموک پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہداء کے قبرستان کا تفصیلی نقشہ موجود ہے۔
تدفین کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے علاوہ دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شامی شہریوں نے اسرائیلی لاشوں کو محفوظ کیا ہے اور انہیں محفوظ تابوت میں رکھا ہے تاکہ ان کی شناخت آسانی سے ہو سکے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)