ایک خاندانی میٹنگ میں اردن کا بحران شامل ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2903981/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AE%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%DB%8C%D9%B9%D9%86%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%DB%92
شہزادہ حمزہ کی شہزادی بسمہ سے سنہ 2012 میں ہونے والی شادی کے دوران شاہ عبد اللہ دوم، ملکہ نور اور ملکہ رانیہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عمان: محمد خیر الرواشدہ
TT
TT
ایک خاندانی میٹنگ میں اردن کا بحران شامل ہے
شہزادہ حمزہ کی شہزادی بسمہ سے سنہ 2012 میں ہونے والی شادی کے دوران شاہ عبد اللہ دوم، ملکہ نور اور ملکہ رانیہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز اردن میں شاہی خاندان نے اس بحران پر قابو پا لیا ہے جس کا سامنا ملک کو گزشتہ دو دنوں کے دوران ہوا ہے اور اس سے قبل اردنی بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم نے اپنے چچا اور سابق ولی عہد شہزادہ حسن بن طلال کو شہزادہ حمزہ کے معاملہ سے نمٹنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
اردن کی شاہی عدالت نے کل شام ٹویٹر کے ذریعے یہ بات شائع کی ہے کہ ہاشمی خاندان کے دائرہ کار میں شہزادہ حمزہ کے معاملے سے نمٹنے کے فیصلے کی روشنی میں شاہ عبد اللہ دوم نے یہ ذمہ داری اپنے چچا شہزادہ الحسن کے سپرد کردیا ہے جو شہزادہ حمزہ کے ساتھ بات چیت کریں گے اور شہزادہ حمزہ نے بھی یہ کہا ہے کہ وہ ہاشمی خاندان کے طریقہ اور اس راستے پر قائم رہیں گے جسے بادشاہ نے شہزادہ الحسن کو سونپا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]