اردن اور اس کے مفادات کے تحفظ سے متعلق تمام اقدامات کو سعودی عرب کی حمایت حاصل

اردن اور اس کے مفادات کے تحفظ سے متعلق تمام اقدامات کو سعودی عرب کی حمایت حاصل

بدھ, 7 April, 2021 - 08:00
سعودی وزیر خارجہ کو عمان میں اپنے اردنی ہم منصب سے ملاقات کرکے انہیں شاہ عبد اللہ دوم کے لئے خادم حرمین شریفین کا پیغام پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تمام چیلنجوں کا سامنا کرنے کے سلسلہ میں اردن کے کے ساتھ اپنے ملک کے ہونے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ ان کا ملک شاہ عبداللہ دوم کے ذریعہ اردن کی سلامتی، استحکام اور مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا۔
 
یہ ساری باتیں خادم حرمین شریفین کی طرف سے اردنی بادشاہ کو بھیجے گئے ایک خط میں سامنے آئی ہیں جسے گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ذریعہ اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفدی نے حاصل کیا ہے اور اس ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک اور ان کی قیادت کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور سیاسی، سلامتی، معاشی اور ترقیاتی حیسے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو ترقی دینے کے لئے مستقل کام کیا جائے گا اور سعودی عرب اور اردن کی سلامتی اور استحکام ایک ناقابل تقسیم بات ہے اور یہ دونوں ممالک تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 25 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 07 اپریل 2021ء شماره نمبر [15471]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا