پیرس نے لبنان میں حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

پیرس نے لبنان میں حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز لبنان صدر مائکل عون نے اہل لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں اور لبنان کی تاریخ میں سب سے بڑی لوٹ مار کو ننگا کرنے کی جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہوں نے مالی خرابی کے ذمہ داروں کی تعیین کا بھی مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح مرکزی بینک پر بھی الزام لگا ہے کہ اس کے کھاتے شفاف نہیں تھے اور انہوں نے لوگوں کے ذخائر اور رقم کے بارے میں غیر ذمہ داری سے کام کرنے کے لئے بینکوں کی واضح ذمہ داری کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

عون نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مجرمانہ مالی آڈٹ صدر جمہوریہ کا ذاتی مطالبہ نہیں ہے بلکہ تمام لبنانیوں کا مطالبہ ہے اور اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس کے زوال کا مطلب فرانسیسی اقدام کو متاثر کرنا ہے کیونکہ اس کے بغیر نہ تو بین الاقوامی امداد مل سکتی ہے، نہ سیدار کانفرنس، نہ عرب اور خلیجی تعاون  اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی فنڈ ملے گا کیوںکہ مالی تباہی کے جرم کا سبب کون ہے یہ معلوم کرنا ہی ان تمام چیزوں کی ابتدا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 26 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 08 اپریل 2021ء شماره نمبر [15472]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]