عوامی خریداری کے لئے سعودی اسٹاک ایکسچینج کی پیش کش کا انتظآرhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2910281/%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AE%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D9%B9%D8%A7%DA%A9-%D8%A7%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DA%86%DB%8C%D9%86%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%DA%A9%D8%B4-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A2%D8%B1
عوامی خریداری کے لئے سعودی اسٹاک ایکسچینج کی پیش کش کا انتظآر
تداول کو ایک ہولڈنگ گروپ میں تبدیل کرنے کے اعلان کے لئے کل ہوئی پریس کانفرنس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ریاض: مساعد الزیانی
TT
TT
عوامی خریداری کے لئے سعودی اسٹاک ایکسچینج کی پیش کش کا انتظآر
تداول کو ایک ہولڈنگ گروپ میں تبدیل کرنے کے اعلان کے لئے کل ہوئی پریس کانفرنس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
سعودی عرب کے اندر مارکیٹ میں تجارتی نظام اور مالیاتی مصنوعات کے ایک پلیٹ فارم سعودی اسٹاک ایکسچینج کمپنی نے ایک ایسے نئے ڈھانچے کے ذریعے اپنے آپ کو ایک ہولڈنگ کمپنی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جس سے مالیاتی مارکیٹ کے مستقبل کی ترقی میں مدد ملے گی اور وہ ملک کے اندر اس کی ترقی کے تسلسل کو یقینی بنائے گی اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ سال (2021) کے دوران عوامی پیش کش کے لئے گروپ کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
مشرق وسطی میں سب سے بڑی اور دنیا کی دس بڑی مالیاتی منڈیوں میں سے ایک مالیاتی منڈی کے عہدیداروں نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس گروپ کی سرمایہ 1.2 ارب ریال (320 ملین ڈالر) ہوگی جبکہ اس کے لئے سعودی تداول گروپ کا نام منتخب کیا گیا ہے کیوںکہ اس میں چار کمپنیاں شامل ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]