اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترک المالکی نے کہا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہریوں اور پبلک پروپرٹی پر ہونے والے حملے ان کی جنگی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اتحاد کے مشترکہ افواج کی قیادت بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے عرفی قواعد کے مطابق شہریوں اور پبلک پروپرٹی کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اختیار کرکے اس پر عمل درآمد کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے جاری ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کل صبح اشارہ کیا ہے کہ اتحادی فوج نے خمیس مشیط شہر کی طرف ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں کے ذریعے بھیجے گئے ڈرون کو روک کر تباہ کردیا ہے اور اسی طرح ایک اور ڈرون کو تباہ کیا ہے جسے دہشت گرد ملیشیاؤں نے جنوبی علاقے کی طرف بھیجا تھا۔(۔۔۔)
ہفتہ 16 رجب المرجب 1442 ہجرى – 27 فروری 2021ء شماره نمبر [15432]