انتخابات کے لئے "آئینی بنیاد" کے سلسلہ میں اہل لیبیا کے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2912081/%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%AE%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D8%A8%D9%86%DB%8C%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%81%D9%84-%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%84%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7
انتخابات کے لئے "آئینی بنیاد" کے سلسلہ میں اہل لیبیا کے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے
گزشتہ نومبر کو تیونس کے دارالحکومت میں لیبیا کے سیاسی ڈائلاک کی سرگرمیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
انتہائی پیچیدہ اور اہم قرار دئے گئے ایک نئے دور میں کل "لیبیا پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم" سے نکلنے والی "لیگل کمیٹی" نے تیونس کے دارالحکومت میں لگاتار دوسرے دن بھی اپنے اجلاس کو جاری رکھا ہے تاکہ 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کی آئینی بنیاد کے سلسلہ میں گفت وشنید کی جا سکے کیونکہ اس ملتوی ہونے کے امکان کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔
امریکی فریق نے لیبیا میں امریکی سفیر رچرڈ نورلینڈ کے بیان کے ذریعے تیونس میں لیبیا کی دو جماعتوں پر دباؤ ڈالا ہے جن کا کہنا ہے کہ اگر لیبیا کی پارلیمنٹ ایک قابل عمل آئینی اساس کے سلسلہ میں اتفاق رائے قائم کرنے قاصر ہوتی ہے تو لیبیا کے سیاسی ڈائیلاگ فورم کو ایک بار پھر روڈ میپ کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ انتخابات کی تاریخ اپنے شیڈول پر باقی رہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]