ایک طرف مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ انقرہ کی طرف سے قاہرہ کی اہمیت کے بارے میں جاری کردہ بیانات اور اشاروں اور (دونوں فریقین کے مابین تعلقات) کو درست کرنے کی ضرورت کو سراہا گیا ہے اور دوسری طرف کل مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کی طرف سے فون آیا ہے جس میں انہوں نے رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔
گزشتہ روز ایک مصری صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ السیسی نے اس مبارک موقع پر مبارکباد دینے پر قطر کے امیر کا شکریہ ادا کیا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ اس ماہ کو دونوں برادر ممالک کی عوام اور تمام عرب اور اسلامی عوام کے لئے اچھائی، خیر وبرکت اور رحمت وسلامتی کا باعث بنائے۔(۔۔۔)
منگل 01 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 13 اپریل 2021ء شماره نمبر [15477]