ایران نے اسرائیلی جہاز پر حملہ کرکے دیا اپنا جواب

تہران میں ایرانی جوہری صنعت کی ایک نمائش میں گزشتہ ہفتے اعلی درجے کی دوسری، چوتھی اور چھٹی نسل کی سنٹری فیوجز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
تہران میں ایرانی جوہری صنعت کی ایک نمائش میں گزشتہ ہفتے اعلی درجے کی دوسری، چوتھی اور چھٹی نسل کی سنٹری فیوجز کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ایران نے گزشتہ اتوار کو نتنز جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اس بمباری کا جواب جس کے پیچھے اسرائیل کے ہونے کا الزام لگایا ہے امارات کے ساحل سے دور ایک اسرائیلی جہاز پر حملہ کرکے اور یورینیم کی افزودگی کی سطح کو 60 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کرکے دیا ہے۔

اسرائیلی "چینل 12" کی خبر کے مطابق اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بزنس مین کی جہاز پر ہونے والے حملے کے لئے ایران ذمہ دار ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس میں معمولی نقصان ہوا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی تجزیہ کاروں نے اس حملے کو ایران کی طرف سے ان حملوں کا ابتدائی رد عمل قرار دیا ہے جس کا سامنا اسے کرنا پڑا ہے اور اس کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے اور انہیں بدلہ لینے کے لئے بڑے اہداف کے خلاف حملہ کی توقع ہے۔(۔۔۔)

بدھ 02 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 14 اپریل 2021ء شماره نمبر [15478]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]