تہران نے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کا کیا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2927136/%D8%AA%DB%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-60-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D8%AF-%D8%AA%DA%A9-%D8%A7%D9%81%D8%B2%D9%88%D8%AF%DB%81-%DB%8C%D9%88%D8%B1%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
تہران نے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کا کیا آغاز
ایرانی ٹیلی ویژن کے ذریعہ نتنز میں "IR6" سنٹری فیوجز کی سیریز کا ایک اسکرین شاٹ نشر کیا گیا ہے جبکہ صدر حسن روحانی نے انہیں گزشتہ ہفتے تہران میں ویڈیو کے ذریعے چلانے کا حکم دیا ہے
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
لندن:«الشرق الأوسط»
تہران:«الشرق الأوسط»
TT
تہران نے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کا کیا آغاز
ایرانی ٹیلی ویژن کے ذریعہ نتنز میں "IR6" سنٹری فیوجز کی سیریز کا ایک اسکرین شاٹ نشر کیا گیا ہے جبکہ صدر حسن روحانی نے انہیں گزشتہ ہفتے تہران میں ویڈیو کے ذریعے چلانے کا حکم دیا ہے
گزشتہ روز ایران نے 60 فیصد صفائی کے ساتھ افزودہ یورینیم 235 کی پہلی مقدار تیار کی ہے اور یہ ایک بڑا اقدام ہے جس کی بنیاد پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لئے درکار 90 فیصد تک جانا ممکن ہو سکے گا اور یہ نتنز کی سہولت کو لرزتے ہوئے دھماکے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بدھ کو افزودگی شروع ہونے کے بعد فی گھنٹہ 60 فیصد یورینیم کا 9 گرام تیار کررہا ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ اقدام تنظیم کو موصولہ احکامات کی بنیاد پر ہو رہا ہے اور گزشتہ دسمبر میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ اس قانون کے دائرہ کار کے اندر جس کے تحت ایران نے یورینیم کی افزودگی کی سطح کو 20 فیصد تک بڑھا دیا ہے اور اس کا مقصد بائڈن انتظامیہ پر پچھلی انتظامیہ سے منظور شدہ پابندیاں ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]