فرانسیسی پریس کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن نے ماسکو کو ناوالنی کی موت کی صورت میں نتائج کی دھمکی دی ہے جبکہ اس کے اتحادی افراد بھوک ہڑتال کرنے والے اس مخالف کی جان بچانے کے لئے اگلے بدھ کو روس بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کی تیاری کر رہے ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن میں ہی مر سکتے ہیں۔
اور کل ہی مغربی دباؤ میں اضافہ اس وقت ہوا جب فرانس نے اپنی بڑی تشویش کا اظہار کیا اور برلن نے درخواست کی کہ ان کے لئے مناسب طبی امداد کا انتظام کیا جائے اور اس سلسلہ یورپ کو تشویش بھی ہے۔(۔۔۔)
پیر 07 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 19 اپریل 2021ء شماره نمبر [15483]