واشنگٹن: تہران یمن میں تنازعہ ختم نہیں کرنا چاہتا ہے

مارب کے ایک محاذ پر یمنی فوج کے ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
مارب کے ایک محاذ پر یمنی فوج کے ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

واشنگٹن: تہران یمن میں تنازعہ ختم نہیں کرنا چاہتا ہے

مارب کے ایک محاذ پر یمنی فوج کے ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
مارب کے ایک محاذ پر یمنی فوج کے ایک جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
یمنی بحران کو حل کے لئے امریکی مندوب تیمتھیس لینڈرنگ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن میں منفی کردار ادا کررہا ہے اور وہ اس ملک میں تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ وہ اس ملک کو غیر مستحکم کرنے میں حوثی گروپ کی حمایت کر رہا ہے اور اسلحے کی ترسیل کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جن سے یمنیوں اور سعودی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ رہا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حوثیوں اور ایران کے وہ اقدامات جو اس کی حمایت کررہے ہیں وہ ایک عام حکومت یا ایک ذمہ دار کے اقدامات نہیں ہیں جو یمن میں امن کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

لینڈرنگ نے گزشتہ روز ایوان نمائندگان میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے ہونے والی سماعت کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی حکومت کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات یمنی بحران کے حل تک پہنچنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کی حمایت کررہا ہے اور یہ سب ایرانی کردار کے برخلاف ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 10 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 22 اپریل 2021ء شماره نمبر [15486]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]