پوتن: ہم کسی کو بھی سرخ لکیریں عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2935426/%D9%BE%D9%88%D8%AA%D9%86-%DB%81%D9%85-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D8%AE-%D9%84%DA%A9%DB%8C%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%A8%D9%88%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%B2%D8%AA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%92
پوتن: ہم کسی کو بھی سرخ لکیریں عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
یوکرائن میں وسیع محاذ آرائی کی طرف جانے کے خدشات اور کشیدگی میں ہونے والے اضافہ کے پس منظر میں پوتن کی صدارتی تقریر میں مغرب کے لئے ایک سخت انتباہی لہجہ اختیار کیا گیا ہے(اے پی)
TT
TT
پوتن: ہم کسی کو بھی سرخ لکیریں عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
یوکرائن میں وسیع محاذ آرائی کی طرف جانے کے خدشات اور کشیدگی میں ہونے والے اضافہ کے پس منظر میں پوتن کی صدارتی تقریر میں مغرب کے لئے ایک سخت انتباہی لہجہ اختیار کیا گیا ہے(اے پی)
یوکرائن میں وسیع محاذ آرائی کی طرف جانے کے خدشات اور کشیدگی میں ہونے والے اضافہ کے پس منظر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغرب کو سرخ لکیر پار کرنے سے خبردار کیا ہے جبکہ کیف کے ساتھ ہونے والے بحران کو نظر انداز کیا گیا ہے اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے مشرقی یوکرائن میں دوطرفہ اجلاس منعقد کرنے کی دعوت دی گئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے مابین سرحد پر فوجی جماؤ کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ مغرب کے لئے ایک سخت انتباہی لہجے میں پوتن نے اپنی سالانہ تقریر میں کہا ہے کہ ان کا ملک کسی کو بھی سرخ لکیریں عبور نہیں کرنے دے گا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]