سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ قطر کے امیر نے گزشتہ روز دوحہ کے البحر پیلس میں سعودی وزیر کا استقبال کیا ہے اور اس اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے تمام شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ان کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیشرفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا ہے۔
ایجنسی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ شہزادہ فیصل نے شیخ تمیم کو یہ دعوت نامہ پہنچایا ہے اور انہوں نے خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قطر کے امیر اور اس کے برادر افراد کے لئے ان کی خواہشات کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لئے مبارکبادی پیش کی ہے اور قطر کے امیر نے بھی سعودی وزیر خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کی اچھی صحت اور ان کی خواہشات کے لئے مبارکباد پیش کی ہے اور مملکت کے عوام کے لئے مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا دی ہے۔(۔۔۔)
منگل 15 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 27 اپریل 2021ء شماره نمبر [15491]