بنغازی میں لیبیا کی حکومت کا اجلاس ہوا منسوخ https://urdu.aawsat.com/home/article/2946321/%D8%A8%D9%86%D8%BA%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D9%85%D9%86%D8%B3%D9%88%D8%AE
عبد الحمید الدبیبہ کو بنغازی کا اپنا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عبد الحمید الدبیبہ کی سربراہی میں لیبیا کی اتحادی حکومت نے بنغازی (مشرق) شہر میں پہلی بار کل ہونے والا اجلاس کو منسوخ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بعد کی تاریخ میں اس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن اس سلسلہ میں مزید تفصیلات یا وجوہات فراہم نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں شہر بنغازی اور اس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول کرنے والے نیشنل آرمی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دبیبہ نے محافظوں اور مرافقین کا ایک ایسا وفد بھیجا ہے جس میں دارالحکومت طرابلس کو کنٹرول کرنے والی مسلح ملیشیاؤں کے ارکان شامل ہں اور ان ذرائع نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے بنینا ایئرپورٹ میں وی آئی پی ہال وصول کرنے کی درخواست کی ہے اور انہوں نے ہوائی اڈے کے سیکیورٹی حکام یا آرمی کمانڈ کے ساتھ اس دورے کی ترتیب کرنے سے انکار کردیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)