الکاظمی نے وزارتوں کو انتخاب میں استعمال کرنے سے روک دیا ہے

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

الکاظمی نے وزارتوں کو انتخاب میں استعمال کرنے سے روک دیا ہے

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اگلے اکتوبر میں ہونے والے قانون ساز انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ نہ ہونے کے سلسلہ میں اشارات مل رہے ہیں اور انہیں اشارات کے درمیان عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے وزرا کو انتخابی مقاصد کے لئے اپنے عہدوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

الکاظمی نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران کہا ہے کہ وزراء کو انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں سوچنے سے پہلے یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ہمارے عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں نہ کہ سیاسی مقاصد کے لئے آئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ میں وزارتی مقامات کو انتخابی مشینیں نہیں بننے دوں گا اور میں امیدواروں کے ذریعہ ریاست کی صلاحیتوں کے استحصال کو واضح طور پر مسترد کرتا ہوں۔(۔۔۔)

بدھ 16 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 28 اپریل 2021ء شماره نمبر [15492]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]