اقوام متحدہ کی طرف سے ہندوستانی صورتحال کے پیدا ہونے کے سلسلہ میں آگاہیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2947146/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%86%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%DA%AF%D8%A7%DB%81%DB%8C
اقوام متحدہ کی طرف سے ہندوستانی صورتحال کے پیدا ہونے کے سلسلہ میں آگاہی
"کورونا" کی وجہ سے بندش کے باوجود گزشتہ روز ہندوستانی شہر ویرار میں ایک سبزی منڈی میں لوگوں کے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
چین میں "کوویڈ ۔19" وبائی امراض کے ابھرنے کے ایک سال سے زیادہ مدت کے بعد پھر اس کے پھیلاؤ کی اصل توجہ یوروپ اور پھر امریکی براعظم تک پھیل جانے کے بعد اب سب کی نگاہیں ہندوستان کی طرف مڑ چکی ہے جہاں اس وبا نے ایسی تباہی مچا رکھی ہے جیسا کسی اور ملک میں دیکھنے کو نہیں ملا ہے کیونکہ اموات اور روزانہ ہونے والے متاثرین کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے اور اس صورتحال کو انتظامیۂ صحت کنٹرول کرنے سے قاصر ہے۔
اقوام متحدہ سے وابستہ عالمی ادارۂ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ویکسین کی تقسیم میں تاخیر ہوئی اور ممالک حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے میں پیچھے رہ جاتے ہیں تو دنیا کے مختلف علاقوں میں ہندوستان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]