سوڈان نے روس کے ساتھ فوجی معاہدوں کو کیا معطل https://urdu.aawsat.com/home/article/2947151/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B9%D8%B7%D9%84
سوڈان نے سابق صدر عمر البشیر کے دور میں روس کے ساتھ طے پائے جانے والے فوجی معاہدوں کو معطل کرتے ہوئے پورٹ سوڈان کی بندرگاہ پر روسی فوجی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کو روک دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی قسم کے فوجی معاہدے پورے نہیں ہو سکتے ہیں الا یہ کہ قانون ساز کونسل نے اسے منظور کیا ہو۔
ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ سوڈانی فوج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتاح البرہان نے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی موجودگی میں سوڈانی بحر احمر کے فوجی خطے کے کمانڈر کو کہ کسی بھی نئے روسی جہاز کو "فلیمنگو" کے نام سے جانے والے اڈے میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے احکامات جاری کیے ہیں اور روسی فوجی اہلکاروں کو داخل ہونے کے لئے ضروری منظوری کی شرط لگائی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)