سوڈان نے ایتھوپیا کے ڈیم کی جگہ کو دوبارہ حاصل کرنے کی دھمکی دی ہے

تاریخی طور پر ایتھوپیا کا نہضہ ڈیم بنیادی طور پر سوڈانی بنی شنقول خطے کی زمینوں پر تعمیر کیا گیا ہے (ایس یو این اے)

TT

سوڈان نے بنی شنقول کے اس خطے کے سلسلہ میں ایتھوپیا کی خودمختاری کے بارے میں نظر ثانی کرنے کا اشارہ کیا ہے جہاں نہضہ ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے اور یہ اس وقت کیا جائے گا جب وہ نیل کے پانی اور دونوں ممالک کے مابین سرحدوں سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کو مسترد کرے گا۔

پرسو شام ایک بیان میں سوڈانی وزارت خارجہ نے ایتھوپیا کے عہدیداروں کے ان بیانات کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ سوڈان ان کے ملک کو سامراجی معاہدوں کا پابند بنانے کے لئے کام کر رہا ہے اور اسے ایک دعوی بتایا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ دستخط کے وقت ایتھوپیا ایک آزاد ملک تھا اور سوڈان برطانوی سامراج کے ماتحت تھا۔(۔۔۔)

اتوار 20 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 02 مئی 2021ء شماره نمبر [15496]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]