خامنئی ظریف سے مخاطب: آپ کے بیانات دشمنوں کے الفاظ کا اعادہ ہے

گزشتہ روز ایرانی ویب سائٹ "دی گائڈ" کے ذریعہ ٹیلیویژن تقریر کی شائع کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز ایرانی ویب سائٹ "دی گائڈ" کے ذریعہ ٹیلیویژن تقریر کی شائع کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

ایرانی رہنما علی خامنئی نے جنرل قاسم سلیمانی کے کردار اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کے بارے میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے بیانات پر کڑی تنقید کی ہے اور انہوں نے ان کے بیانات کو دشمنوں اور امریکیوں کی باتوں کو دہرانے والا قرار دیا ہے۔

خامنئی نے ظریف کی افشا ہونے والی آڈیو پر اپنے پہلے تبصرے میں اپنے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ کے ذریعہ طے نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ خارجہ پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کرتی ہے۔

خامنئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے جن سے دشمنوں کے الفاظ کے تکرار ہونے کا اشارہ مل رہا ہوخواہ قدس فورس کے بارے میں ہو اور جنرل سلیمانی کے بارے میں ہو اور ہمیں ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جن سے معلوم ہوتا ہو کہ ہم ملکی پالیسیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں اور دشمنوں کو خوش کردیں۔(۔۔۔)

پیر 21 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 03 مئی 2021ء شماره نمبر [15497]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]