سعودی عرب 17 مئی کو اپنے شہریوں کے لئے سفری پابندیاں ختم کرے گا

عید کے قریب ہوتے ہی خریداری مراکز میں لوگوں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے (رائٹرز)

TT

سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حکام شہریوں کے بیرون ملک سفر کی معطلی ختم کردیں گے اور 17 مئی کو پیر کے دن سے بری ، فضائی اور سمندری بندرگاہوں کو کھول دیں گے۔

وزارت نے ہ بھی کہا ہے کہ وہ ان شہریوں کے سفر کی اجازت دے گی جنھیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی دو خوراکیں لگ چکی ہیں یا کم از کم ایک خوراک سفر سے دو ہفتے قبل لگی ہو اور وہ بھی جو چھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اس وائرس کے انفیکشن سے بازیاب ہو چکے ہیں اور ان کے علاوہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد بھی سفر کر سکتے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 21 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 03 مئی 2021ء شماره نمبر [15497]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]