سعودی عرب اور ایران خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے طریقے تلاش رہے ہیں

سعودی عرب اور ایران خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے طریقے تلاش رہے ہیں
TT

سعودی عرب اور ایران خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے طریقے تلاش رہے ہیں

سعودی عرب اور ایران خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے طریقے تلاش رہے ہیں
سعودی وزارت خارجہ میں پالیسی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سفیر رائد قرملی نے مملکت اور ایران کے مابین مذاکرات کے وجود کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب تصدیق شدہ اقدامات دیکھنا چاہتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے ذریعہ موصولہ بیانات میں قرملی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی ایران مذاکرات کا مقصد خطے میں تناؤ کو کم کرنا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے تاہم کسی خاص نتیجے پر پہنچنا ابھی جلد بازی ہوگی۔(۔۔۔)

ہفتہ 26 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 08 مئی 2021ء شماره نمبر [15502]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]