ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عرب ممالک اور سر فہرست مصر اور اقوام متحدہ اور یوروپی یونین جیسے بین الاقوامی ادارے صورت حال کو پرسکون کرنے کی کوشش میں فریقین کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور ان ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نتیجہ کے طور پر یہ بات طے پائی ہے کہ بحران کو ختم کرنا ہوگا اور اسی وجہ سے اسرائیل نے مسجد اقصی کو دوبارہ کھول دیا ہے تاہم ممکنہ طور پر نئی شدت پسندی کے اشارے میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایوو کوچوی نے اپنی افواج کو بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں محاذ آرائی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے جہاں مظاہرے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور اسرائیلی الرٹ کے دوران جلانے والے غبارے چھوڑے گئے ہیں۔
فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ نے قاہرہ میں جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر کی موجودگی میں کل (پیر) کو مستقل مندوبین کی سطح پر اپنی کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی سربراہی قطر کی ہے جو موجودہ لیگ کونسل کا صدرہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 09 مئی 2021ء شماره نمبر [15503]