عالمی صحت نے "سینوفارم" کی حفاظتی لیبل کی تعریف کی ہے

ایک سری لنکی خاتون کو چینی "سینوفارم" ویکسین لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ایک سری لنکی خاتون کو چینی "سینوفارم" ویکسین لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

چینی "سینوفارم" ویکسین کو ترقی پذیر ممالک کے لئے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے کیونکہ اسے ریفریجریٹر کے اس عام درجۂ حرارت میں ذخیرہ کیا جا سکتا ہے جو 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتی ہے اور اس خصوصیت کے علاوہ اسے ذخیرہ کرنے میں کسی بھی قسم کی پریشانی ویکسین شیشی پر حفاظتی لیبل کے ذریعہ سامنے آجاتی ہے اور یہ چینی ویکسین کی ایک انوکھی خصوصیت ہے اور باد رہے کہ یہ ساری معلومات عالمی ادارۂ صحت میں وبائیات کے ماہر ڈاکٹر امجد الخولی نے دی ہے۔

الشرق الاوسط کو خصوصی بیانات دیتے ہوئے الخولی نے کہا ہے کہ "سینوفارم" ویکسین پہلی ویکسین ہے جس کے شیشے پر ایک چھوٹا سا اسٹیکر لگا ہوا ہے جس کا رنگ گرمی کی وجہ سے تبدیل ہو جاتا ہے جس سے صحت کے کارکنوں کو یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اس ویکسین کو محفوظ طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔(۔۔۔)

پیر 28 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 10 مئی 2021ء شماره نمبر [15504]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]