سعودی عرب: خصوصی شرائط اور طریقۂ کار کے مطابق حج کے ارکان مکمل کئے جائیں گے

سعودی عرب: خصوصی شرائط اور طریقۂ کار کے مطابق حج کے ارکان مکمل کئے جائیں گے

پیر, 10 May, 2021 - 15:45
حرم مکی میں سخت احتیاطی تدابیر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی عرب نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کی روشنی میں احتیاطی، حفاظتی سکیورٹی اور تنظیمی اقدامات اور تدابیر کے مطابق رواں سال حج کی رسم ادا کرنے کے اپنے ارادے کی تصدیق کیا ہے۔

وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت انسان کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس سال حج کی رسم اس طرح قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔


وزارت کے ترجمان ہشام سعید نے کہا ہے کہ اس سال کے حج کے لئے صحت اور نظم ونسق سے متعلق معیارات اور طریقہ کار اور منصوبوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور انہوں نے اس جانب اشارہ بھی کیا ہے کہ صحت کے حکام صحت اور وبائی امراض کی نگرانی کر رہے رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں لگے ہیں۔(۔۔۔)


پیر 28 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 10 مئی 2021ء شماره نمبر [15504]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا