ویانا مذاکرات کے سلسلہ میں یورپ کے مایوسی کن اشارے

20 اپریل 2021 ویانا ہوٹل میں جوہری معاہدے کے بارے میں فریقین کے اجلاس کے بعد ایران کے مرکزی مذاکرات کار عباس عراقچی کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

گزشتہ روز ایران اور بڑی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے مقصد سے ویانا مذاکرات سے مایوسی کن یورپی اشارے سامنے آئے ہں اور مذاکرات میں حصہ لینے والے یورپی ذرائع نے چوتھے دور کے پانچویں دن الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ 21 مئی تک کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات نصف فیصد رہ گئے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ امریکیوں اور ایرانیوں کے درمیان بہت سی چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جن کو حل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

کل فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کچھ ابتدائی پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی بھی کچھ اہم نکات پر بڑے اختلاف رائے موجود ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 30 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 12 مئی 2021ء شماره نمبر [15506]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]