امریکہ کی نگاہ میں خطے کے لئے سوڈان کا تجربہ ایک نمونہ ہے

امریکہ کی نگاہ میں خطے کے لئے سوڈان کا تجربہ ایک نمونہ ہے
TT

امریکہ کی نگاہ میں خطے کے لئے سوڈان کا تجربہ ایک نمونہ ہے

امریکہ کی نگاہ میں خطے کے لئے سوڈان کا تجربہ ایک نمونہ ہے
افریقی صدی کے لئے امریکی خصوصی ایلچی جیفری فیلٹ مین نے خطے کے اپنے پہلے دس روزہ اس سفر کے اختتام پر جس میں انہوں نے مصر، اریٹیریا، سوڈان اور ایتھوپیا کا دورہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سوڈانی عبوری تجربہ ایک موقع کی مانند ہے جو اس خطے کے لئے ایک نمونہ بن سکتا ہے اور سوڈانی قیادت کے لئے تاکید کی ہے کہ سیاسی منتقلی یہ ایک موقعہ ہو سکتی ہے اور یہ اس خطے کے لئے ایک نمونہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوڈان میں سیاسی منتقلی ایک ایسا موقعہ ہے جو ہر نسل میں ایک بار ہوتا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ امریکی ایلچی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اس ملک کو جمہوریت کی طرف منتقلی کے سلسلہ میں حمایت کرتا رہے گا تاکہ سوڈان امن واستقرار کو نشانہ بنانے والی طاقت کی طرح ثابت ہونے کی تین دہائیوں کے بعد بحیثیت ایک علاقائی ذمہ دار کھلاڑی کی طرح اپنا مقام ومرتبہ کا مطالبہ کر سکے۔(۔۔۔)

ہفتہ 03 شوال المعظم 1442 ہجرى – 15 مئی 2021ء شماره نمبر [15509]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]