گزشتہ پیر سے غزہ پر مسلسل گولہ باری کا معاملہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعہ منعقدہ ایک عوامی سیشن کا موضوع بنا رہا ہے جس میں اسرائیل پر اسے روکنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔
ایک طرف غزہ پٹی میں صحت کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 44 فلسطینی ہلاک ہوئے ہین جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور دو ڈاکٹر ہیں جنہوں نے غزہ شہر میں اسرائیلی طیاروں کے بمباری سے مکانوں کے ملبے تلے دب کر اپنی زندگی گنوائی ہے اور دوسری طرف اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں تحریک حماس اور اسلامی جہاد کے 90 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے اپنی حکومت کے ممبروں سے ملاقات کی ہے اور پھر وزیر دفاع بینی گینٹز، آرمی چیف آف اسٹاف جنرل اییوو کوچاوی اور دیگر اعلی سکیورٹی حکام کے ساتھ سلامتی کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس کیا ہے۔(۔۔۔)
پیر 05 شوال المعظم 1442 ہجرى – 17 مئی 2021ء شماره نمبر [15511]