ملبے تلے خواتین، بچے اور خون ہی خون ہے

غزہ میں گزشتہ روز اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک فلسطینی کو اپنی بیٹی کو باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
غزہ میں گزشتہ روز اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ایک فلسطینی کو اپنی بیٹی کو باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

ہالی ووڈ کی کسی فلم کے منظر کی طرح کچھ لوگ غزہ پٹی کے الرمال محلے کی الوحدہ اسٹریٹ پر اپنے سروں پر گرے ہوئے مکانات کے ملبے سے نکلے اور اپنے اور دوسروں کے لئے اچھائی کی تمنا کر رہے ہیں اور زخمی ہیں، خون میں ڈوبے ہیں، مشکل سے سانس لے رہے ہیں اور اس اسرائیلی حملہ میں اپنے قریبوں کی تلاش میں لگے ہیں جس میں محفوظ شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایک ایسے حملے کے نتیجے میں بدل دیا جو واضح طور پر بدلہ لینے کے طور پر ظاہر ہوا اور یہ حملہ اس بمباری کے جواب میں ہوا ہے جو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو تل ابیب میں فلسطینی گروہوں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

پوری گلی میں تباہی کے نشانات عیاں ہیں اور اسی طرح خون کے آثار، باقی مکانات، کپڑے، بچوں کے کھلونے اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے جسم کے حصے اور ان میں سے کچھ کے ہاتھ میں ابھی بھی اپنے چھوٹے چھوٹے کھلونے رکھے ہوئے ہیں۔

محمد بچ جانے والوں کی تلاش میں کم از کم 18 گھنٹے کام کرنے والے امدادی کارکنوں کی مدد کر رہا تھا اور ان کے پیر ہمیشہ لاشوں سے ٹھوکریں کھاتے تھے پھر اس کے بعد اس کو ایک چھوٹی سی گڑیا ملی اور وہ اسے بازیافت کرنے کی کوشش کی تو اسے اس بچی کا ہاتھ ملا جس کا تعلق ابو عوف سے ہے اور اس نے اسی ملبہ کے نیچے اپنی جان گنوا دی اور اس کے علاوہ ایک اور خاندان نے اپنے 8 بچے کھوئے جن میں ڈاکٹر ایمن ابو عوف بھی شامل ہیں اور ایک اور خاندان "الکولک" کہلاتا ہے جن کے 16 افراد اسرائیلی حملہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

پیر 05 شوال المعظم 1442 ہجرى – 17 مئی 2021ء شماره نمبر [15511]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]