اسرائیل نے غزہ کے ڈھانچے پر ضرب لگایا ہے

گزشتہ روز اسرائیلی کی شدید حملہ کے بعد غزہ شہر کے الرمال محلے میں آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز اسرائیلی کی شدید حملہ کے بعد غزہ شہر کے الرمال محلے میں آگ بھڑک رہی ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ پیر اسرائیل نے سخت اور غیر معمولی انداز میں محاذ آرائی کے آٹھویں روز غزہ پٹی میں انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس میں سڑکیں، مکانات، بجلی کی لائنیں اور معاشی کارخانے تباہ ہوئے ہیں اور فضائی حملے کے ذریعہ تحریک "اسلامی جہاد" کے "قدس بریگیڈس" کے ایک سینئر عہدیدار حسام ابو ہربید کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیل کے ذریعہ ہونے والے ان حملوں میں دوسروں کی طرح ایک فوجی رہنما بھی شہید ہوئے ہیں جو کاروں، گھروں، اداروں، فیکٹریوں، سرکاری اداروں، گلیوں، بجلی اور آبی اسٹیشنوں پر بڑے پیمانے پر کئے گئے ہں جس کی وجہ سے غزہ کے سانحے میں اضافہ ہوا ہے جو بنیادی طور پر محصور ہیں۔

دریں اثنا بین الاقوامی کوششیں جاری رہی ہیں اور رائٹرز نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مصری صدر اور اردن کے بادشاہ کے ساتھ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین مذاکرات کے لئے ایک ممکنہ راستے اور ماحول کو پرسکون بنانے کے لئے ایک ٹھوس تجویز پر کام کریں گے۔(۔۔۔)

منگل 06 شوال المعظم 1442 ہجرى – 18 مئی 2021ء شماره نمبر [15512]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]