افریقہ کے لئے 100 بلین ڈالر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے پیرس میں ایک سربراہی اجلاسhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2984671/%D8%A7%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-100-%D8%A8%D9%84%DB%8C%D9%86-%DA%88%D8%A7%D9%84%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%88%D8%B8-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%82%D8%B5%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D8%B1%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81%DB%8C
افریقہ کے لئے 100 بلین ڈالر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے پیرس میں ایک سربراہی اجلاس
افریقی فنانسنگ سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
افریقہ کے لئے 100 بلین ڈالر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے پیرس میں ایک سربراہی اجلاس
افریقی فنانسنگ سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
عالمی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور ڈائریکٹرز اور "سات" اور "بیس" گروپوں کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی کے دوران فرانسیسی - افریقی سربراہی کانفرنس فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی دعوت پر گزشتہ روز پیرس میں شروع ہوئی ہے تاکہ غریب افریقی براعظم کی مدد کرنے کے لئے کوشش کی جا سکے جو کوویڈ 19 کی وبا کے نتیجہ میں پہلے سے ہی دوسروں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہا ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز پیرس افریقی سربراہی کانفرنس کے سامنے ویڈیو کے ذریعہ پیش کی جانے والی اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ مملکت میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ میں توانائی، کان کنی، کمیونیکیشن، کھانے پینے سے متعلق کئی شعبوں کے لئے متعدد منصوبے اور سرگرمیاں ہیں جن کی قیمت مجموعی طور پر 15 ارب سعودی ریال ہے جو تقریبا 4 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ سعودی فنڈ برائے ترقی نے فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ساتھ شراکت میں ساحل ممالک کی ترقی کے لئے 200 ملین یورو یا تقریبا ایک بلین سعودی ریال کے ساتھ ایک اقدام کا اعلان کیا ہے، اور رواں سال کے دوران مملکت سعودی عرب کے پاس کچھ منصوبے، قرض اور گرانٹ ہیں جنہیں سعودی فنڈ برائے ترقی افریقہ میں ترقی کرنے والے ممالک کے لئے جاری کرے گا اور ان کی قیمت 3 ارب سعودی ریال سے زیادہ ہے جو قریب ایک ارب ڈالر ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)